ترکش اور اسلامي آرٹ ميوزيم
يہ ايک عظيم اور مشہور ميوزيم ہے جو ترکي کے شہر استنبول ميں واقع ہے ۔ اس ميوزيم ميں اسلامي دور حکومت کي بہت سي خوبصورت چيزيں رکھي گئي ہيں ۔ اس ميوزيم ميں رکھي گئي زيادہ تر چيزوں کا تعلق سلجوقي دور ، سلطنت عثمانيہ کے دور اور آٹھويں صدي عيسوي کے ادورا سے ہے ۔
ميوزيم کي بہترين اشياء سلطنت عثمانيہ کے دور کي ہي ہيں ۔ لکڑي پر کي گئي کندہ کاري ، شيشے سے بني اشياء، چيني کے برتن اور پتھر سے تيار شدہ اشياء بہت ہي خوبصورت انداز ميں يہاں پر رکھي گئي ہيں ۔ جس عمارت ميں يہ ميوزيم واقع ہے اس کي بنياد تقريبا 1500 عيسوي کے لگ بھگ رکھي گئي اور يہ عمارت سلطان سليمان کے وزير اور دوست ابراھيم پاشا نے تعمير کي ۔ ابراھيم پاشا ، سليمان بادشاہ کا بےحد قريبي دوست اور بااعتماد آدمي تھا ۔ اس وجہ سے سلطنت کے اوپر ابراھيم کا اچھا خاصا اثر و رسوخ ہونے سے بادشاہ سليمان کي بيوي (Roxelana ) پريشان تھي ۔ جب بادشاہ نے اپنے جانشين کے طور پر اپني اس بيوي سے ہونے والے اپنے بيٹے کي بجائے ايک دوسري بيوي سے اپنے بيٹے شہزادہ مصطفي کو منتخب کيا تو اس کي بيوي کي طرف سے شديد ردعمل سامنے آيا اور اس کي سزا اس نے ابراھيم کو دي۔
يہ ميوزيم صبح 9 بجے سے لے کر شام 5 بجے تک سياحوں کے ليے کھلا رہتا ہے ۔ اس ميوزيم ميں رکھي گئي نادر تاريخي اشياء کو ديکھنے کے ليے ترکي اور بيرون ممالک سے سياح اور تاريخ دان اس ميوزيم کا رخ کرتے رہتے ہيں ۔ ميوزيم کا پتہ اور ٹيلي فون نمبر :
Türk Islam Eserleri Müzesi
At Meydan۔46 (map)
Sultana met, Istanbul, Turkey
Tel: +90 (212) 518 1805
Fax: +90 (212) 518 1807
تحرير : سيد اسداللہ ارسلان