• صارفین کی تعداد :
  • 2713
  • 5/26/2012
  • تاريخ :

شام ميں دہشتگردوں کا حملہ

شام ميں دہشتگردوں کا حملہ

شام کے شہر حماۃ ميں دہشتگردوں نے ايک مجلس عزا پر حملہ کرکے سات افراد کو شہيد کرديا- تکفيري دہشتگردوں کے اس حملے ميں چودہ افراد زخمي بھي ہوئے ہيں-

ابنا: شام کے سرکاري ٹي وي کے مطابق يہ حملہ حماۃ کے سلميہ علاقے ميں ہوا اور فوج نے دہشتگردوں کا پيچھا کرکے ان ميں کئي کو ہلاک کرديا- دہشت گردوں کےپاس سے ہتھيار برآمد ہوئے ہيں- ادھر اطلاعات ہيں کہ دہشتگردوں نے حمص ميں محافظ امن فوج اور عام شہريوں پر حملہ کيا ہے جس کے بعد فوج نے ان کا جواب ديا جس ميں کئي دہشتگرد ہلاک ہوگئے-

شام کے ذرائع کے مطابق فوج نے مختلف علاقوں ميں دسيوں دہشتگردوں کو گرفتار کيا ہے- ياد رہے شام کي جانب سے اقوام متحدہ اور عرب ليگ کے نمائندے کوفي عنان کي تجويز کے تسليم کئے جانے کےبعد بھي امريکہ سعودي عرب اور قطر شام ميں سرگرم عمل دہشتگردوں کي مالي سياسي اور فوجي حمايت کررہے ہيں جس سے شام ميں ابھي تشدد کا خاتمہ نہيں ہوا ہے-