• صارفین کی تعداد :
  • 2345
  • 5/25/2011
  • تاريخ :

ابو عزہ شاعر کی گرفتاری

بسم الله الرحمن الرحیم

بلبل زباں ابو عزہ نامی شاعر جو کہ بدر کی لڑائی میں مسلمانوں کے ہاتھوں اسیر ہو کر آیا تھا رسول خدا نے بغیر تاوان کے اسے اس شرط پر آزاد کر دیا تھا کہ وہ کسی کو مسلمان کے خلاف نہیں ور غلائے گا۔

لیکن اس نے عہد شکنی کی اور جنگ احد کے لیے مشرکین کو اسلام کے خلاف لڑنے کی اپنے اشعار کے ذریعہ دعوت دیتا رہا۔ وہ حمراء الاسد میں لشکر اسلام کی اسیری میں آگیا اور دوبارہ معافی کا خواستگار ہوا۔ رسول خدا نے بول نہیں فرمایا اور ارشاد فرمایا کہ مومن ایک سوراخ سے دوبارہ نہیں ڈسا جاتا۔ اس کے بعد آپ نے اس کے قتل کا حکم دے دیا۔ (سیرت حلبی ج۲ ص ۲۵۹)

جنگ احد کے بارے میں جو آیتیں نازل ہوئیں وہ سورہ آل عمران کی ۶۰ آیتیں (۱۲۰ سے ۱۷۹ تک) ہیں۔ اس سال جو اہم واقعات رونما ہوئے ان میں سے پیغمبر کا حصہ بنت عمر کے ساتھ ماہ شعبان میں عقد اور زینب بنت خزیمہ کے ساتھ آپ کا نکاح ہے۔

(سیرت حلبی ج۲ ص ۲۵۸)

عنوان : تاریخ اسلام

پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان

بشکریہ پایگاہ اطلاع رسانی دفتر آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی


متعلقہ تحریریں :

حجلہٴ خون

ایک مالدار عقلمند کی شہادت

شہیدوں کی ایک جھلک

مدینہ کی طرف

ان کو یہیں دفن کر دو ان کی دعا مستجاب ہوئی