• صارفین کی تعداد :
  • 2730
  • 5/24/2011
  • تاريخ :

کسی بھی سپر پاور سے نہ ڈرو جب تمہارے پاس امام اور خدا ہیں

شہداء

کسی بھی سپر پاور سے نہ ڈرو جب تمہارے پا س امام اور خدا ہیں تمہیں کوئی گزند نہیں پہونچے گی ۔

( محمود داداشی )

 بھائیو! خبردار ایک لمحہ کے لئے بھی امام اور میدان جنگ سے غفلت نہ برتنا اور اسلام اور سچے مسلمانوں کی خدمت کی فکر میں رہو ۔

( مجتبی پاشائی)

 میری تم سے یہی گزارش ہے کہ نائب امام زمانہ (عج) امام خمینی کی باتوں کو اپنے لئے سر مشق قرار دینا اور قرآن اور اسلام کے علاوہ کسی اور چیز کے بارے میں مت سوچنا ۔

( سید مرتضی رضا قد پری )

 

ایران کی شہید پرور قوم جس طرح اب تک میدان میں ڈٹے ہوئے ہو اپنے اس عمل خیر کو آخر تک جاری رکھنا ولایت فقیہ کی حمایت کرتے رہنا کہیں ایسا نہ ہو کہ داخلی اور خارجی دشمن یہ سوچنے لگیں کہ تم سست ہوگئے ہو اور یہ سوچ کر سوء استفادہ کرنے کی سوچیں ۔

( محمد حسین رسولی )

امام صلح اور بھائی چارگی کے خواہاں ہیں اور اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لئے طاقت کا استعمال نہیں کرتے لیکن ظلم وستم کی دھمکی کو بھی برداشت نہیں کرسکتے ۔

( ناصر رضائی )

 امام خمینی کی رہبری میں ایران کے لوگوں کہ اسلامی تحریک ایک عاشقانہ اور آگاہانہ تحریک ہے ۔

( مجید سادہ دربندی )

        اے بھائیو اور بہنو! اس دن کو یاد کرو کہ جب ہم دلدل میں پھنسے ہوئے تھے اور روز بروز اس بھنور میں پھنستے ہی جارہے تھے اے لوگوں خدا کا شکر ادا کرو جس نے ہم کو امام حسین علیہ السلام کی نسل سے ایک پاکیزہ سید کے ذریعہ  نجات دلائی اس نعمت کا شکر ادا کرنے کو ہر گز فراموش نہ کرنا ورنہ خدا کی یہ عظیم نعمت تم سے چھن جائے گی ۔

 ( وحید حیدری )

اس زمانہ میں سب سے ضروری بات کہ جس پر تاکید کی ضرورت ہے وہ ہے عادل اور عارف فقیہ امام خمینی کے احکام کے پیروی کہ جنہوں نے ہمارے مردہ دلوں کو زندگی عطا کی اور غلامی کی زنجیروں سے اس امت کی گردن سے اتار پھینکا خاص طور سے آج کے زمانے میں امام کی پیروی کی سخت ضرورت ہے کہ جب ایک مدت کے بعد اس شیطانی اور عوام فریب طاقت نے منافقانہ انداز میں اپنے زعم ناقص میں صف آرائی کی ہوئی ہے یہ لوگ اس بات سے غافل ہیں کہ اس مجاہد امت کے اخلاص اور ایمان کی آندھی اس منحوس درخت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی ۔

 ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ کوچہ و بازار میں آپ کے نام کو عظمت کے ساتھ یاد کرتے ہوئے آپ کا ہونا چاہئے اور آپ کو برا کہنے والوں کی ناک زمین پر رگڑ دیں اس سلسلہ میں لمحہ بھر کے لئے بھی غفلت اور بے توجہی اسلام کے احکام اور شہیدوں کے خون سے غفلت اور خیانت کی علامت ہے ۔

 تجربہ یہ کہتا ہے کہ جب کبھی بھی کسی مصلحت کے تحت امام نے سکوت اختیار کیا ہم حق و حقیقت اور راہ ہدایت کو سمجھنے میں ناکام اور محروم رہے حق یہی ہے کہ ایک بار پھر ہم تما م امور کو اما م کے حوالے کردیں اور آپ کی عقل اور شرعی اولویت کے سامنے سر تسلیم خم کردیں ۔

( ابو الاحراری )

بشکریہ : نويد شاہد


متعلقہ تحریریں :

اس انقلاب اور امام کی قدر جانو

امامت اور ولایت کے محور کے گرد جمع ہوجاؤ

اس پیر حجاران (امام خمینی) اور عزیز رہبر کو تنہا نہ چھوڑدینا

اپنے عزیز امام (امام خمینی) کے لئے دل و جان سے دعا کریں

ہر سچے مسلمان کو پہلے اپنی آسمانی کتاب قرآن مجید پر عمل پیرا ہونا چاہیے