• صارفین کی تعداد :
  • 951
  • 5/4/2011
  • تاريخ :

افغانستان میں تئيس طالبان ہلاک

افغانستان

افغانستان کی فوج نے تئيس خود کش حملہ آوروں کو ہلاک کردیا ہے۔ ان حملہ آوروں کا تعلق طالبان سے ہے۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سنيچر کے روز طالبان کے خلاف آپریشن میں تئيس خود کش حملہ آور ہلاک ہوگئے جبکہ چار کو گرفتار کرلیا گيا ۔

ادھر قندھار میں سکیورٹی فورسس اور طالبان کے درمیاں آج دوسرے دن بھی جھڑپیں جاری ہیں۔ ان جھڑپوں میں گيارہ افراد ہلاک اور پچاس سے زائد زخمی ہوئےہیں۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے جنگجووں نے ٹریفک پولیس کی ایک عمارت پر قبضہ کرلیاتھا اور اس عمارت سے افغاں پولیس پرفائرنگ کرنا شروع کی تھی۔ طالبان کےحملوں کےبعد شہر میں کارو بار زندگي معطل ہوکر رہ گیا ہے۔

بشکریہ آئی آر آئی بی