• صارفین کی تعداد :
  • 715
  • 5/3/2011
  • تاريخ :

مصر ایران کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا خواہاں

ایران اور مصر کا پرچم

مصرکے وزیراعظم نے کہا ہےکہ مصر اور ایران کی قدیمی تاریخ نے دونوں ملکوں کو رشتے میں جوڑ دیا ہے۔

عصام شرف نے قاہرہ میں جرائد کے ایڈیٹروں سے ملاقات میں کہا کہ مصر کے عوام کی تحریک سے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کا آغاز ہوا ہے عصام شرف نے خلیج فارس کے ملکوں کے اپنے دورے کے موقع پر کہا کہ گذشتہ تین دہائيوں میں مسائل کا شکار تھے لیکن قاہرہ مصری عوام کے انقلاب کے بعد اب اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات قائم کرنا چاہتاہے۔

اس سے قبل مصر کے وزیرخارجہ نے بھی کہا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے میں ایک بااثر ملک ہے ، انہوں نے ایران کے ساتھ مکمل سفارتی تعلقات قائم کرنے میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔

 

بشکریہ آئی آر آئی بی