• صارفین کی تعداد :
  • 4355
  • 4/27/2011
  • تاريخ :

مطالعہ کرنے اور گردن درد کا باہمی تعلق (دوسرا حصّہ)

گردن درد

کیا یہ بہتر نہیں کہ فرد  مطالعہ کرنے کے لیۓ کرسی میز کا استعمال کرے ؟

جی ہاں ! کرسی میز کے استعمال سے مطالعہ کرنے میں بےحد آسانی رہتی ہے  لیکن اس میں بھی مطالعہ کرنے کے صحیح اصولوں کا خیال رکھا جانا چاہیۓ ۔

آخر یہ اصول  کیا ہیں جن کی ہم بات کرتے آ رہے ہیں  ؟

 مثال کے طور پر جب فرد کرسی پر بیٹھا ہو تو اس کے پیروں کو آسانی کے ساتھ زمین پر ہونا چاہیۓ ۔ اس حالت میں ران اور   دھڑ کا زاویہ 90 درجہ ہونا چاہیۓ ۔ کرسی کو ریڑھ کی ہڈی کی مناسبت سے قوس دار ( آگے کی طرف زاویہ دار ) ہونا چاہیۓ  اور اگر کرسی ایسی نہیں ہے تو آپ کمر کے پیچھے ایک عدد تکیہ رکھ کر کام چلا سکتے ہیں ۔ فرد کو مطالعہ کے دوران سیدھا بیٹھنا چاہیۓ ۔ کرسی اگر لچک دار ہو تو بہتر ہے کیونکہ  تھکاوٹ کی صورت میں کچھ دیر کے لیۓ پیچھے کی جانب جھکا جا سکتا ہے ۔ کرسی ایسی ہونی چاہیۓ جس کی  بلندی اور پستی کو آپ خود تنظیم کر سکیں اور فرد کے  جسمانی خدو خال کے مطابق اوپر نیچے کی جا سکتی ہو ۔ جب فرد کرسی پر بیٹھا ہوتو اس کے سامنے والے میز کو اس کی کہنیوں کی سطح پر مناسب ہونا چاہیۓ ۔

ایسے افراد جو روزانہ 10 سے 15 گھنٹے تک مطالعہ کرتے ہیں انہیں چاہیۓ کہ مطالعہ کرنے کے صحیح اصولوں کا خیال رکھیں ۔ مطالعہ کے دوران ہر ایک  یا آدھے گھنٹے کے بعد اگر  تھکاوٹ دور کرنے کی غرض سے اپنی جگہ سے اٹھ کر  بقیہ بدن کے ساتھ  سر و گردن کی ہلکی سی ورزش کر لی جاۓ تو بہت سی پیش آنے والی پیچیدہ  بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے ۔

ختم شد.

تحریر : سید اسداللہ ارسلان


متعلقہ تحریریں :

 امام رضا علیہ السلام کی دعا حاملہ عورتوں کیلئے

سل اور دردِ شقیقہ کی بیماری کیلئے  امام رضا علیہ السلام کی دعا

ثالول کی بیماری کیلئے امام رضا علیہ السلام کی دعا

بخار کے درد کیلئے  امام رضا علیہ السلام کی دعا

گاجر کے فائدے