• صارفین کی تعداد :
  • 965
  • 4/23/2011
  • تاريخ :

پریس ریلیز، مجلس وحدت مسلمین پاکستان

پاکستان کا جهنڈا
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ عصر حاظر میں ملک وقوم کے کھوئے ہوئے وقار کی بحالی کے لیے نسل نو کی فکر اقبال کی روشنی میں تربیت کرنے کی ضرورت ہے

نوجوان قوم کے روشن اور تابناک مستقبل کی ضمانت ہیں اس لیے ان کے دلوں میں جذبہ حب الوطنی کو فروغ دے کر ہی قوم کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے، آج یوم اقبال مناتے ہوئے ہوئے ملک و قوم کے کھوئے وقار کی بحالی کے لیے جدو جہد جاری رکھنے کا عہد کرنا ہو گا ،مفکر پاکستان علامہ اقبال  نے مسلمانان ہند میں بیداری کی روح پھونکی اور انہیں خواب غفلت سے بیدار کیا جس کے نتیجہ میں دنیا کے نقشے پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نام سے ایک نیا آزاد اور خود مختار ملک نمودار ہوا ،اس ملک کے تحفظ کے لیے بھی فکر اقبال کی روشنی میں کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ اس وقت سرزمین وطن پر دہشت گردی، لا قانونیت، بد امنی اور انتشار عروج پر ہے، اسلام دشمن قوتیں پاکستانی قوم میں انتشار کلا بیج بونے کے لیے فرقہ واریت کو ہوا دے رہی ہیں، ان حالات میں پاکستانی قوم کو تسبیح کو دانوں کی طرح وحدت کی لڑی میں پرو کر دشمنان اسلام کی سازشیں ناکام بنانا ہوں گی۔ انہو ں کہا کہ ملک پرمسلط ہونے والے نا اہل حکمرانوں کی غلط حکمت عملی اور ناقص پالیسیوں کی سزا پوری قوم بھگت رہی ہے، ان حالات میں ہمارے پاس اتحاد امت کے سوا اور کوئی راستہ نہیں ہے ، مجلس وحدت مسلمین اتحاد امت کے فروغ کے لیے اپنی تمام توانائیاں بروئے کا رلائے گی ۔

حسنین زیدی

میڈیا کوآرڈینیٹر

مجلس وحدت مسلمین پاکستان