• صارفین کی تعداد :
  • 795
  • 4/9/2011
  • تاريخ :

بحرین سمیت دنیا کے تمام ممالک میں جمعه کو مظاہرے ہو رہے ہیں

بحرین

بحرین کی سیاسی اور انقلابی جماعتوں نے "بحرینی قوم کو نجات دو (Save Bahraini Nation) کے عنوان سے مظاہروں اور ریلیوں کا اعلان کیا ہے جبکہ امریکہ اور لبنان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں بھی آج مظاہروں اور ریلیوں کے پروگرامات کا اعلان کیا گیا ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ  کی رپورٹ کے مطابق آل خلیفی جبر اور آل سعود و آل نہیان کی جارحیت کا شکار ہونے والی بحرینی قوم نے پھر بھی آج جمعہ کو "پرامن" ریلیوں کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

بحرینی جماعتوں نے "بحرینی قوم کو بچاؤ" (Save Bahraini Nation) کے عنوان سے مظاہروں اور ریلیوں کا اعلان کیا ہے۔ وہ آج کے مظاہروں میں آل سعود اور آل نہیان کی طرف سے بحرین پر قبضے پر احتجاج کریں گے۔

دریں اثناء امریکہ سمیت دنیا کے تمام براعظموں میں مختلف علاقوں میں بحرینی مظلومین کی حامی تنظیموں نے بھی بحرینی عوام کی حمایت، آل خلیفہ خاندان کے ظلم و جبر، آل سعود اور آل نہیان کی درندگی اور بربریت نیز بحرینی عوام کے قتل عام اور انسانی حقوق کی واضح پامالی کے بارے میں عالمی ضمیر کی مجرمانہ خاموشی پر احتجاج کیا جائے گا۔

بحرین میں شدید گھٹن کی فضا ہے اور غاصب آل خلیفی حکام نیز ان کے جارح بیرونی قابضین و جارحین کی جانب سے عوام کو دھمکیاں بھی دی گئی ہیں لیکن عوام نے ان تمام دھمکیوں اور گھٹن زدہ ماحول کو نظر انداز کرتے ہوئے پورے بحرین میں احتجاجی ریلیوں اور مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔

دریں اثناء لبنانی عوام نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ  جمعہ کے روز اپنے مظلوم بحرینی بھائیوں کی درخواست پر لبیک کہیں گے۔

بحرین میں مختلف تنظیموں نے اعلان کیا ہے کہ وہ آج ریلیوں اور مظاہروں کے ذریعے بحرینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دوسرے ممالک کے حریت پسند انسانوں اور عدل و انصاف کے حقیقی معتقد مسلمانوں کو بحرینیوں کی حمایت کی دعوت دیں گے۔

بحرین

لبنان کے مظاہرے آج شام پانچ بجے سے شروع ہونگے۔

ادھر ابنا کو اپنے ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں بحرین میں ہونے والی انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔

اس رپورٹ کے مطابق یہ ریلی وائٹ ہاؤس کے سامنے لافائٹ پارک میں ظہر ساڑھے بارہ بجے نکالے جارہی ہے۔