امريکہ: يمن ميں القاعدہ عناصر کي ہلاکت کا دعوي
يمن ميں امريکہ کے ڈرون طياروں کے حملے ميں گيارہ افراد مارے گئے ہيں-
ابنا: حکومت امريکہ کا دعوي ہے کہ مرنے والوں کا تعلق عالمي دہشتگرد گروپ القاعدہ سے تھا- اس رپورٹ کے مطابق ايک امريکي طيارے نے جنوبي يمن کے صوبے شبوا اور مارب کے درميان واقع ايک مقام کو نشانہ بنايا-
بعد ازاں ايک اور امريکي ڈرون طيارے نے صوبہ مارب جانے والي ايک گاڑي پر دو ميزائيل داغے جس کے نتيجے ميں يہ ہلاکتيں ہوئي ہيں-
افغانستان، پاکستان، يمن، ليبيا، عراق اور صوماليہ ايسے ممالک ہيں جہاں امريکہ ڈرون حملے کرتا چلا آرہا ہے-