سعودی حکمران شیعہ رہنما شیخ توفیق العامر کی رہائی
باخبر ذرائع کی اطلاع کے مطابق عوامی احتجاج کے نتیجے میں سعودی حکمران شیعہ راہنما شیخ توفیق العامر کی رہائی کا فیصلہ کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شیعہ راہنما کو ملک میں آئینی بادشاہت کی تشکیل، سیاسی اور سماجی انصاف کی فراہمی، آزاد اور با اختیار پارلیمان کی تشکیل اور قیدیوں کی رہائی کے مطالبات پیش کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا جس پر قطیف اور الاحساء میں زبردست احتجاجات کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق القطیف کے مقامی حکام نے عوام کے احتجاج کے باعث شیخ توفیق العامر کی رہائی کا فیصلہ کیا ہے۔