شیخ یوسف القرضاوی: سلفی عناصر عوامی انقلابات کو بجھانا چاہتے ہیں
علمائے اسلام کے عالمی اتحاد کے سربراہ شیخ یوسف القرضاوی نے کہا ہے کہ سلفی قوتیں عرب اقوام کے عوام انقلابات کا چراغ گل کرنے کے درپے ہیں۔
اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق علمائے اسلام کے عالمی اتحاد کے سربراہ ڈاکٹر شیخ یوسف القرضاوی نے قطر میں منعقدہ اس اتحاد کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: عرب نوجوانوں کا قیام قابل تحسین ہے اور یہ کسی صورت میں بھی فتنہ قرار نہیں دیا جاسکتا کیونکہ اسلام نے ایسے ظالم حکام کی سرنگونی پر تأکید ہے جن سے نہایت بھونڈے اعمال سرزد ہوتے ہیں۔
انھوں نے وہابیت اور سلفیت کی جانب سے ان انقلابات کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کئے جانے پر شدید الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انتہاپسند سلفی حکام کے خلاف قیام کو حرام قرار دے کر عوامی انقلابات کو بجھانے کی کوشش کررہے ہیں۔
القرضاوی نے کہا: ظلم اور عوام کے حقوق کی پامالی ان بنیادی عوامل میں شمار ہوتی ہے جن کی بنا پر حکام کے خلاف قیام جائز ہوجاتا ہے مزید برآن وہ حاکم جو اسلامی شریعت کے احکام کی پیروی نہیں کرتے انہیں مسلم معاشروں پر حکمرانی کا کوئی حق نہیں پہنچانا۔