• صارفین کی تعداد :
  • 753
  • 3/6/2011
  • تاريخ :

عرب ممالک میں جاری عدم استحکام کی وجہ سے تیل کی قیمت میں اضافہ

تیل کی قیمت میں اضافہ

لیبیا سمیت کئی عرب ممالک میں جاری سیاسی عدم استحکام کے باعث رواں ہفتے بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمت میں تقریباً7 ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا ہے۔

ابنا: جبکہ سونا 1 ہزار 441 ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح پر آگیا۔ ذرائع کے مطابق لیبیا میں جاری حکومت مخالف مظاہروںکے باعث خام تیل کی رسد متاثر ہونے کے خدشات نے نیویارک خام تیل کی قیمت29 ماہ کی بلند ترین سطح104.42 ڈالر فی بیرل تک پہنچا دی۔ گزشتہ سال سے اب تک اس کی قیمت میں30 فیصد اضافہ دیکھا جاچکا ہے۔ اس کے علاوہ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقی خطے میں کشیدگی کے خدشات کے باعث سونا سرمایہ کاروں کیلئے مزید پرکشش بن گیا ہے اور رواں ہفتے سونے کی قیمت1.4 فیصد اضافے کے ساتھ1428ڈالر60 سینٹس فی اونس پر پہنچ گئی ۔ سونے کے علاوہ رواں ہفتے چاندی کی قیمت میں بھی تقریبا ً7  فیصد اضافہ ہوا ہے۔