لذیذ کباب
اجزاء:
قیمہ | ایک کلو روکھا ( ایک بارمشین میں ڈال کر نکال لیں ) |
دہی | آدھی پیالی |
بیسن | چوتھائی کھانے کا چمچہ |
دارچینی ،جائفل | دوکھانے کے چمچے ( پسی ہوئی) |
زیرہ | ایک کھانے کا چمچہ (بھنا پسا ہوا ) |
فرائی پیاز | ایک پیالی |
انڈا | ایک عدد |
پپیتا | دوکھانے کے چمچے (پسا ہوا) |
ادرک | ایک کھانے کا چمچہ (باریک کٹی ہوئی) |
ہرا دھنیا | باریک چوب آدھی پیالی |
پودینے کے پتے | 10 عدد |
لال مرچ | دوکھانے کے چمچے |
ہری مرچ | دو عدد |
ڈبل روٹی کا چورا | آدھی پیالی (بھگوکرنچوڑ کر قیمے میں ملادیں ) |
نمک | ایک کھانے کاچمچہ۔ |
ترکیب :
قیمے کو فوڈ پروسیسر سے ایک مرتبہ نکال لیں۔ اب تمام مسالے سوائے دہی، انڈے اور تیل کے، علاوہ ملا کر دوبارہ پروسیسر میں قیمے کے ساتھ باریک کرلیں تاکہ تمام مسالا یک جان ہوجائے ۔ اب اس میں دہی انڈا اور دو چمچے تیل ملا کر ایک پیالے میں رکھ دیں۔ چار گھٹنے کے بعد چھوٹے چھوٹے گولے بنا کر سیخ پر چڑھالیں۔ ہاتھ سے دبائیں کباب لمبائی میں پھیلا دیں ۔ ٹوٹیں نہیں (اگر سیخ نہیں ہے تو صاف پینسل سے کام کرسکتی ہیں) اب کباب کو گیلا ہاتھ لگا کر سیخ سے اتار لیں اور فرائی کریں۔ ذرا سا تیل ڈال کر تھوڑی تیز آنچ پر سینک لیں۔ سخں استعمال کررہی ہیں تو کوئلے پر آگ دہکا کرسیخ رکھیں، اس پر دہی اور تیل ملا کر برش سے لگائی جائیں، تیار ہونے پر ڈش میں نکال کر کوئلے کا دھواں دے دیں۔ رائتے ، املی کی چٹنی کے ساتھ بہت مزہ دے گا۔
ڈیلی آگ ڈاٹ کام
متعلقہ تحریریں:
بینگن کا رائتہ
ناریل کی برفی
روکی روڈ آئس کریم
چاکلیٹ لاگ
بادام میں چکن