بحرین "زنجیر توڑ" ریلی منزل مقصود "وزارت داخلہ"
بحرینی عوام تقریباً ہر روز بڑی بڑی ریلیاں نکالتے ہیں اور بڑے بڑے مظاہرے کر یےہیں اور انھوں نے آج کے لئے بھی بڑی ریلیوں کا اہتمام کیا ہے۔
ابنا کی رپورٹ کے مطابق آج کی ریلیوں اور مظاہروں کو "زنجیر توڑ ریلی" کا نام دیا ہے۔ آج کا مظاہرہ بحرین کے وقت کے مطابق سہ پہر 15:00 (تین بجے) میدان اللؤلؤة سے نکالی جائے گی اور وزارت داخلہ تک جاری رہے گی۔
بحرینی عوام وزارت داخلہ سی باقیماندہ سیاسی قیدیوں کی رہائی اور گذشتہ جمعرات کو لاپتہ ہونے والے سیاسی راہنما محمد بو فلاسہ کی بازیابی کا مطالبہ کریں گے۔
محمد بوفلاسہ جو حال ہی میں منعقدہ پارلیمانی انتخابات کے امیدوار بھی تھے، گذشتہ جمعرات کو میدان اللؤلؤة میں خطاب کرنے کے بعد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ انھوں نے اپنے خطاب میں ملک میں عدل و انصاف کی حکمرانی اور سیاسی اور سماجی اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا۔
ابوفلاسہ کے بارے میں بات کرنا بہت مشکل ہے کیوں کہ ان کے بارے میں دستیاب معلومات بہت کم ہیں۔ انھوں نے اسی دن رات دس بجے اپنی بیگم کو فون کیا اور انہیں ایک ٹیلی فون نمبر دیا اور کہا کہ اگر وہ نہ لوٹیں تو اس نمبر پر فون کریں۔
ان کے بھائی بوفلاسہ راشد نے قطر سے ٹیلی فون پر بتایا ہے کہ ابھی تک وہ اور ان کے خاندان والے نہیں جانتے کہ ان کے بھائی محمد کہاں ہیں، کس کے پاس ہیں اور کس ادارے نے انہیں گرفتار کیا ہے۔
بحرینی عوام نے کل "منگل کے روز بھی سلمانیہ اور نعیمیہ کے علاقوں سے میدان اللؤلؤة کی جانب "وحدہ وحدہ بحرینیہ" کے عنوان سے جلوس نکالے اور مظاہرے کئے۔