• صارفین کی تعداد :
  • 895
  • 2/24/2011
  • تاريخ :

الشیخ القرضاوی نے قذافی کے قتل کا فتوی جاری کیا

الشیخ القرضاوی

عالمی علمائی مسلمین اتحاد کے سربراہ شیخ یوسف القرضاوی نے کرنل قذافی کے قتل کا فتوی جاری کرتے ہوئے لیبیائی فوجیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ قذافی کے احکامات کی تعمیل نہ کریں اور مظاہرین پر گولی نہ چلائیں۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شیخ یوسف القرضاوی نے کل رات الجزیرہ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا: میں فتوی دیتا ہوں کہ لیبیا کی فوج میں جو بھی قذافی کو قتل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اس کو فوری طور پر قتل کردے اور لوگوں کو اس کے شر سے نجات دلائے۔

انھوں نے لیبیا کی فوج سے کہا ہے کہ وہ معمر قذافی کے احکامات کی تعمیل نہ کریں اور بے گناہ شہریوں پر گولی نہ چلائیں۔

القرضاوی نے لیبیائی قوم سے اپیل کی ہے کہ صبر و استفامت کا دامن نہ چھوڑیں اور ظلم کے خلاف ڈٹ جائیں۔

انھوں نے لیبیا کے مسائل کے سامنے علماء کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا: تھوڑی سی مدت میں سینکڑوں افراد قتل ہوئے اور اگر یہ واقعات یورپ یا اسرائیل میں رونما ہوتے تو پوری دنیا اٹھ کھڑی ہوتی ایسی صورت میں مسلم علماء کیوں خاموش ہیں اور کوئی بھی اقدام نہیں کررہے ہیں۔