• صارفین کی تعداد :
  • 862
  • 2/22/2011
  • تاريخ :

بحرین میں مظاہرین نےحکومت کے استعفی کا مطالبہ کیا ہے

بحرین
بحرین میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہےدارالحکومت منامہ کے مرکزی چوک پرل سکوائر پر کئي ہزار مظآہرین موجود ہیں۔

ابنا: حزبِ اختلاف کے رہنماؤں نے حکومت سے مذاکرات کے لیے پہلے مطالبات پر عملدرآمد کی شرط رکھ دی ہے۔ حزبِ اختلاف کا کہنا ہے کہ ولی عہد شیخ سلمان بن حماد الخلیفہ سے اسی صورت میں مذاکرات ممکن ہیں جب پہلے بحرینی حکومت مستعفی ہو، سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے اور حالیہ مظاہروں میں ہونے والی ہلاکتوں کی تحقیقات شروع کی جائیں۔ ادھر امریکی حکومت نے شیخ نشین حکومتوں کی حمایت جاری رکھی ہوئی ہے۔ اس سے قبل بحرین میںحزبِ اختلاف کے مرکزی رہنما نے حکومت مخالف مظاہروں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ملک میں تیونس اور مصر کی مانند پرامن سیاسی تبدیلی چاہتے ہیں۔ سیاسی گروپ الوفاق کے سیکرٹری جنرل شیخ علی سلمان نے یہ بات ان ہزاروں افراد سے اپنے خطاب میں کہی جو فوج کی جانب سے دارالحکومت منامہ کے مرکزی چوک پرل سکوائر کو خالی کیے جانے کے بعد دوبارہ وہاں جمع ہیں۔