• صارفین کی تعداد :
  • 2905
  • 1/17/2011
  • تاريخ :

برزخ (حصّہ دوّم)

بسم الله الرحمن الرحیم

   تیسری قسم میں وہ آیتیں آتی ھیں جو براہ راست موت اور قیامت كے درمیانی وقفے میں نجات یافتہ یا بدكار وگناھكار افراد كی زندگی سے متعلق خبر دیتی ھیں۔ ان آیات كے مطابق پھلا گروہ نعمتوں اور رحمتوں اور موخرالذكرگروہ عذاب وسختیوں میں زندگی گزارتا ھے۔

اور خبردار ! راہ خدا میں قتل ھونے والوں كو مردہ خیال نہ كرنا۔ وہ زندہ ھیں اور اپنے پروردگار كے یھاں سے رزق پاتے رھے ھیں۔ خدا كی طرف سے ملنے والے فضل و كرم سے خوش ھیں اور جوابھی تك ان سے ملحق نھیں ھو سكے ھیں ان كے بارے میں یہ خوش خبری ركھتے ھیں كہ ان كے واسطے بھی نہ كوئی خوف ھے اور نہ كوئی حزن۔

   راہ خدا میں قتل اور خدا كی نعمتوں سے لطف اندوز ھونے والے افرا دپر اس آیت كی دلالت واضح، صریح اورغیر قابل تاویل ھے نیز یھی آیت اس بات پر بھی دلالت كرتی ھے كہ یہ افراد ان لوگوں كے احوال سے بھی واقف ھیں جو ابھی دنیاوی زندگی ھی میں مشغول ھیں اور ان كی موت كا وقت ابھی نھیں آیا ھے۔

اور فرعون والوں كو بدترین عذاب نے گھیر لیا۔ وہ جھنم جس كے سامنے یہ ھر صبح و شام پیش كئے جاتے ھیں اور جب قیامت برپا ھوگی تو فرشتوں كوحكم ھوگا كہ فرعون والوں كو بدترین عذاب كی منزل میں داخل كردو۔

اس آیت سے یہ نتیجہ حاصل ھوتا ھے كہ آل فرعون دوطرح كے عذاب میں گرفتار ھوں گے۔ ایك ”سوء العذاب“ كہ جو قیامت كبریٰ كے پھلے والے مرحلے سے مربوط ھے جس میں یہ ھوگا كہ روزانہ دو بار آتش جھنم میں ڈالے جائیں گے ۔ دوسرا ”اشد العذاب“ كہ جو قیامت اور اس وقت سے مربوط ھے كہ جب حكم ھوگا ” آل فرعون كو سخت ترین عذاب میں گرفتار كردو۔“ دوسرے والے عذاب كے برخلاف، پھلے والے عذاب میں ”صبح وشام“ كا تذكرہ ھے اور یہ اس وجہ سے ھے كہ عذاب اول، عالم برزخ سے مربوط ھے اور عالم برزخ میں ھماری اس دنیا كی طرح روز و شب، ماہ و سال پائے جاتے ھیں جب كہ عالم قیامت میں ایسا نھیں ھوتا۔

یہ نكتہ قابل توجہ ھے كہ وہ آتش جس میں آل فرعون ڈالے جائیں گے، آتش آخرت ھے لیكن وہ آگ جس كو آل فرعون كے اوپر ڈالا جائے گا، آتش بزرخ ھے البتہ بزرخ سے مربوط بعض آیتیں اس بات پربھی دلالت كرتی ھیں كہ گناھگار، آگ میں ڈالے جائیں گے جیسے سورہٴ ھود:۱۰۵۔

بشکریہ : صادقین ڈاٹ نیٹ


متعلقہ تحریریں:

جنت کی طرف یا جھنم کی طرف

حکومت خدا کا ظھور اور اسباب و حسب و نسب کا خاتمہ

آسمان اور ستاروں کا تھس نھس ھوجانا

قیامت: قرآن کے آئینہ میں

روز حساب