• صارفین کی تعداد :
  • 844
  • 1/15/2011
  • تاريخ :

پاکستان ایران مزید تجارتی اشیا کے ٹیرف میں رعایت دیں

امین فہیم

وفاقی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کیلئے ضروری ہے کہ ترجیحی معاہدے کے تحت دونوں ممالک مزید تجارتی اشیا کے ٹیرف میں رعایت دیں۔

ابنا: اسلام آباد میں پاک ایران مشترکہ تجارتی کمیشن کے اجلاس کی ابتدائی تقریب میں وفاقی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم نے امید ظاہر کی کہ کمیشن کا دو روزہ اجلاس باہمی تجارت کے فروغ اور اس میں حائل رکاٹوں کو دور کرنے میں اہم ثابت ہوگا۔اجلاس میں دونوں ممالک کے مجموعی تجارتی حجم میں اضافے ،زراعت کے شعبے میں باہمی سرمایہ کاری کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلے پربھی غور کیا جارہا ہے۔وزرات تجارت کے حکام کے مطابق امید ہے کہ دونوں ممالک کی طرف سے کمیشن کے اجلاس میں ترجیہی معاہدے کے تحت برآمد کی جانے والی اشیا کی فہرست میں اضافہ متوقع ہے۔