سعودیوں کی ناکامی کے بعد؛ لبنان نے شام سے مدد طلب کی
لبنان کے مسائل کو حل کرنے میں سعودی عرب کی ناکامی کے بعد اب لبنانی صدر نے شام کے صدر بشار اسد سے مدد طلب کی ہے تاکہ لبنان کےحالات پر قابو رکھ سکیں۔
ابنا: روزنامہ الاخبار کے مطابق صدر میشل سلیمان نے منگل کی رات کو صدر بشار اسد سے ٹیلیفوں پر گفتگو میں ان سے درخواست کی کہ لبنان کے سیاسی بحران کو حل کرنے میں ان کی مدد کریں۔ شام کے میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ لبنان اور شام کے حکام لبنانی وزیراعظم سعد حریری کی ھٹ دھری سے برہم ہیں اور ہوسکتا ہے وہ لبنان کے مسائل میں اب مدد کرنے کو تیار نہ ہوں ۔ یاد رہے شام اور سعودی عرب نے لبنان کے سیاس بحران کو حل کرنے کے لئے طویل مذاکرات کئے تھے لیکن سعدحریری کی ہٹ دھری کی وجہ سے ان کا کوئي فائدہ نہ ہوا۔ اس رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے شام سے کہا ہے کہ سعد حریری اب سعودی عرب کی بات نہیں مان رہے ہیں اور اس سے ریاض اور دمشق کے تعلقات متاثر نہیں ہونے چاہیں۔ یاد رہے لبنانی وزیراعظم سعد حریری کے دورہ نیویارک کے بعد بعض حلقوں کی مداخلت کے سبب شام سعودی عرب تجویز بے اثر ہوگئي ہے اور لبنان میں دوبارہ رفیق حریری ٹریبیونل کا مسئلہ بحران ساز ہوگيا ہے۔ سعدی حریری دوروز قبل نیویارک میں سعودی بادشاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے ملنے گئے اوراب تک لبنان واپس نہيں لوٹے ہیں۔