عراقی سکیورٹی فورسز کےخلاف بڑھتا ہوا تشدد
دوماہ قبل عراقی نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی تھی کہ عراق کی جنوب مغربی سرحدوں پر سکیورٹی فورسس نے سعودی عرب سے اسمگل کئےجانے والے ہتھیاروں کی ایک بڑی کھیپ پکڑی تھی جنمیں سائلنسرلگے ہتھیار بھی موجود تھے۔
ابنا: عراق میں سکیوریٹی فورسس کے اھلکاروں کو سائلنسر لگے ہتھیاروں سے قتل کیا جارہا ہے۔ عراق کے نائب وزیر داخلہ حسین علی کمال نے کہا ہےکہ دوسوچالیس سکیورٹی اھلکارں کو گذشتہ دومہینوں میں سائلنسر لگے ہتھیاروں سے قتل کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ہتھیار دیگر ملکوں سے اسمگل کئے جاتےہیں۔ یادرہے دوماہ قبل عراقی نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی تھی کہ عراق کی جنوب مغربی سرحدوں پر سکیورٹی فورسس نے سعودی عرب سے اسمگل کئےجانے والے ہتھیاروں کی ایک بڑی کھیپ پکڑی تھی جنمیں سائلنسرلگے ہتھیار بھی موجود تھے۔ ہتھیاروں کی اس کھیپ کے ساتھ سعودی عرب کے پانچ اسمگلروں کو بھی پکڑا گيا تھا۔