• صارفین کی تعداد :
  • 9863
  • 1/10/2011
  • تاريخ :

اربعین حسینی کی آمد آمد؛ کربلا میں حفاظتی انتطامات

روزِ عاشوره

عراق کی حکومت نے کربلا میں شدید حفاظتی انتظامات کئے ہیں۔

ابنا: حکومت عراق ہر سال لاکھوں زائرین کی حفاظت کی غرض سے اربعین حسینی کے موقع حفاظتی انتظامات کرتی ہے اور یہ سلسلہ زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ہر سال وسیع سے وسیع تر ہوتا جارہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس سال اربعین کے مراسمات کی آمد پر مشرقی سرحدوں سے ہر روز ہزاروں زائرین کربلا جا رہے ہیں۔

کربلا کے آس پاس کے صوبوں نے بھی زائرین کے لئے حفاظتی انتظامات کرلئے ہیں۔

اس سال امام حسین علیہ السلام اور آپ (ع) کے باوفا ساتھیوں کا چہلم پچيس جنوری کو منایا جائے گا۔

اندازہ ہے کہ اس سال اربعین حسینی کے موقع پر پچاس لاکھ سے زائد زائرین کربلائے معلی میں حاضر ہونگے۔