• صارفین کی تعداد :
  • 735
  • 1/8/2011
  • تاريخ :

 بہت سے عرب حکام امریکہ کے لئے جاسوسی کرتے ہیں

جاسوس عرب حکام

وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نےدھمکی دی ہے کہ وہ ایسی دستاویزات بھی شائع کریں گے جن سے ظاہر ہوتا ہےکہ بہت سے عرب حکام امریکہ کے لئے جاسوسی کرتے ہیں اور امریکی جاسوسی ادارے سی آئی اے کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہیں۔

ابنا: ایک عرب ٹی وی چینل سے انٹرویو میں جولین اسانج نے کہا کہ یہ آفیشلز اپنے ممالک میں امریکا کیلئے جاسوسی کرتے ہیں۔

پروگرام کے میزبان نے دعویٰ کیا کہ اسانج نے خود اسے وہ دستاویزات دکھائی ہیں جن میں اُن سرکردہ عرب حکام کے نام ہیں، جو سی آئی اے کیلئے کام کرتے ہیں۔

کچھ عرب ممالک میں ٹارچر سیلز بھی ہیں جہاں سے مشتبہ افراد کو تفتیش کیلئے باقاعدگی سے واشنگٹن بھیجا جاتا ہے البتہ یہ کوئي نئی بات نہیں ہے بلکہ امریکہ نواز عرب ممالک کے بارے میں سب کو معلوم ہے کہ وہ امریکہ کے لئے کام کرتے ہیں اگر عرب ممالک امریکہ کے لئے کام نہ کرتے تو مسئلہ فلسطین آج تک حل ہو چکا ہوتا۔