• صارفین کی تعداد :
  • 772
  • 11/22/2010
  • تاريخ :

ایران روس کا دوست ملک ہے اور تہران کے ساتھ پر امن ایٹمی تعاون جاری رہے گا

سرگئی لاوروف

روس کے وزیر خارجہ نے تہران اور ماسکو کے درمیان پر امن ایٹمی ٹیکنالوجی کے شعبے میں باہمی تعاون جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران، روس کا ہمسایہ ملک ہے اور روس، ایران کے ساتھ اچھے روابط رکھنے کا خواہاں ہے۔

لاوروف نے باکو میں دریائے کاسپیئن کے ساحلی ممالک کے سربراہی اجلاس میں ایران اور روس کے صدور کے درمیان مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے صدور نے باہمی ملاقات میں ایٹمی شعبے میں باہمی تعاون جاری رکھنے پر تاکید کی ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس ملاقات سے ثابت ہوگیا ہے کہ دونوں ممالک باہمی تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

ابنا