عراق میں نئي حکومت عیدالاضحی کی تعطیلات کے بعد
عراق کے صدر جلال طالبانی عید الاضحی کی تعطیلات کے بعد وزیر اعظم نوری مالکی کونئي حکومت تشکیل دینے کی ذمہ دار سونپیں گے۔
العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صدر جلال طالبانی نے کہا کہ وہ نوری مالکی کو نئي حکومت تشکیل دینے سے متعلق خط عید الاضحی کی تعطیلات کے بعد دیں گے تاکہ وہ حکومت کی تشکیل کا کام شروع کر دیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عراق میں نئي حکومت ایک مہینے کے اندر قائم ہوجائے گي۔ جلال طالبانی نے مزید کہا کہ وزیروں کا انتخاب وزیر اعظم اور سیاسی دھڑوں سے مربوط ہے اور سیاسی دھڑوں کو چاہئے کہ وہ لائق شخصیات کو وزارتوں کے لئے نامزد کریں۔
اردو ریڈیو تہران