داستان ملّا نصرالدین
فارسی | اردو |
ملّا در اصفهان زندگی می کرد | ملّا اصفہان میں رہتا تها. |
و با استاندار اصفهان دوست بود | اور اصفہان کا گورنر اس کا دوست تها. |
استاندار شاعر بود و شعر می گفت | گورنر شاعر تها اور شعر کہتا تها. |
یک روز به ملّا گفت: | ایک دن اس نے ملّا سے کہا۔ |
ملّا این شعر چطور است؟ | ملّا یہ نظم کیسی ہے؟ |
آن را دیشب سروده ام | یہ میں نے گل رات کہی ہے. |
و بعد شعرش را برای ملّا خواند | اور پهر ملا کو اپنی نظم سنائی. |
ملّا گفت: خیلی بد است | ملّا نے کہا: بہت بری ہے. |
استاندار عصبانی شد | گورنر کو غصہ آگیا. |
و ملّا را برای یک هفته به زندان فرستاد | اور ملّا کو ایک ہفتے کے لیے قید میں ڈال دیا. |
چند هفته بعد دوباره استاندار شعر ی گفت | اور ملّا کو ایک ہفتے گزرنے کے بعد گورنر نے پهر ایک نظم کہی |
و از ملّا پرسید چطور است؟ | اور ملّا سے پوچها کیسی ہے؟ |
ملّا از روی صندلیش بلند شد و به طرف در رفت | ملّا اپنی کرسی سے اٹها اور دروازے کی طرف چل پڑا. |
استاندار گفت: کجا می روی؟ | گورنر نے کہا: کہاں جا رہے ہو؟ |
ملّا جواب داد: زندان | ملا نے جواب دیا: قید خانے. |
نوٹ .( یہاں فارسی کے ایسے افعال آئے ہیں جن کے بارے میں آگے چل کر بات ہوگی. " می کرد" اور " می گفت" ماضی استمراری ہے. "گفت" ، "خواند" ، " عصبانی شد" ، " به زندان فرستاد" اور " رفت" ماضی ساده ہے اور "سروده ام" ماضی نقلی ہے. مدّ نظر افعال کی ساخت آئنده اسباق میں دیکه سکتے ہیں.)
مشکل الفاظ زبانی یاد کریں:
فارسی | اردو | فارسی | اردو |
زندگی می کرد | رہتا تها | استاندار | گورنر |
دیشب | کل رات | عصبانی شدن | ناراض ہونا |
زندان | قید خانہ | چند | کچه |
پرسید | پوچها | در | دروازه |
صندلیش | اس کی کرسی، اپنی کرسی | بلند شد | اٹهنا |
دوست داشتن | پسند کرنا | خیلی | بہت |
تمرین:
سوالات کے جوابات دیجیے ۔
1۔ س: ملّا نصرالدین کجا زندگی می کرد؟
ج:
2- س : چه کسی شاعر بود؟
ج:
3. س: استاندار برای چند روز ملّا را زندانی کرد؟
ج:
4. س: شعر استاندار چطور بود؟
ج:
5. س: آیا شما شعر می گویید؟
ج:
6. س: آیا شما شعر فارسی را دوست دارید؟
ج:
نام کتاب : آموزش زبان فارسی ( اردو ترجمہ کے ساته)
تدوین : ڈاکٹر ثمینہ عارفہ
بازخوانی: ڈاکٹر علی بیات
چاپ و تکثیر : خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران ۔ لاہور
پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان
متعلقہ تحریریں:
اردو ، فارسی ضرب الامثال
اردو، فارسی اور انگلش ضرب الامثال
اردو ، فارسی ضرب الامثال
گفتگو
اردو ، فارسی ضرب الامثال
باب نمبر ایک کی امتحانی مشق
باب نمبر دو کی امتحانی مشق
باب نمبر 3 کی امتحانی مشق
باب نمبر 4 کی امتحانی مشق
باب نمبر ایک ۔ ( درس اوّل )