• صارفین کی تعداد :
  • 1085
  • 9/27/2010
  • تاريخ :

سیٹلائٹ چینل " فدک " کی نشریات نئی فریکونسی پر شروع

سیٹلائٹ چینل  فدک

اس سیٹلائٹ چینل کا افتتاح جناب شیخ یاسر الحبیب روحانی کویتی نے کیا جو  اپنے حالیہ سنی اعتقادات کے خلاف بیانات کی وجہ سے دنیا بھر کے سنی طبقے کے اعتراضات کا سامنا کرتے رہے ہیں ۔

شیعہ آن لائن کی رپورٹ کے مطابق فدک سیٹلائٹ چینل کہ جس کی نشریات اپنے آغاز کے دو روز بعد وہابی لابی کے دباؤ پر روک دی گئی تھیں ، ایک بار پھر نئی فریکونسی پر اپنی نشریات شروع کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے ۔

کہا جاتا ہے کہ اس چینل کی نشریات کا اصل مقصد وہابی ازم اور خاندان آل سعود  کے اصل چہرے کو رسوا کرنا ہے جس کی وجہ سے اس چینل کو بند کروانے کے لیۓ وہابی لابی کا شدید دباؤ اور اصرار تھا ۔

شیخ یاسر الحبیب نے اس چینل کی نشریات کے شروع ہونے سے پہلے ہی اعلان کر دیا تھا کہ اس چینل کی نشریات کے اصل اھداف وہابیوں اور خاندان آل سعود کے واقعی چہرے کو رسوا  کرنا ہو گا ۔ اس چینل کو دیکھنے کے خواہشمند حضرات اب نئی فریکونسی پر اس چینل کی نشریات کو دیکھ سکتے ہیں ۔ 

پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان