ایران نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد 10 ملین ڈالر سے بڑھا کر 100 ملین ڈالر کردی ہے
پاکستان کے شہر لاہور میں ایرانی قونصل جنرل علی نیکان نے پنجاب کے وزیر اعلی شہباز شریف سے ملاقات میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد 10 ملین ڈالر سے بڑھا کر 100 ملین ڈالر کردی ہے پنجاب کے وزير اعلی نے ایرانی حکومت اور عوام کی طرف سے بڑے پیمانے پر پاکستانی شہریوں کی امداد و تعاون پر شکریہ ادا کیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر لاہور میں ایرانی قونصل جنرل علی نیکان نے پنجاب کے وزیر اعلی شہباز شریف سے ملاقات میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد10 ملین ڈالر سے بڑھا کر 100 ملین ڈالر کردی ہے پنجاب کے وزير اعلی نے ایرانی حکومت اور عوام کی بڑے پیمانے پر پاکستانی شہریوں کی امداد و تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ ایرانی قونصل جنرل علی نیکان نے کہا کہ ایران سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خیمہ بستیاں قائم کرے گا جہاں تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام آزمائش کی اس گھڑی میں پاکستانی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ پنجاب کے وزير اعلی نے ایرانی قونصل جنرل کو بتایا کہ پاکستان حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے جامع پروگرام پر عمل کر رہی ہے۔