• صارفین کی تعداد :
  • 841
  • 9/13/2010
  • تاريخ :

ترکی میں فوجی آئین کو بدلنے کے لئے ریفرنڈم

پاکستان
ترکی میں لوگ اتوار کے روز 1980 کی دھائی میں بننے والے فوجی آئین کو بدلنے کے لئے ریفرنڈم میں حصہ لے رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ترکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں لوگ  اتوار کے روز 1980 کی دھائی میں بننے والے فوجی آئین کو بدلنے کے لئے ریفرنڈم میں حصہ لے رہے ہیں۔

ترک حکومت کے مطابق ان ترامیم کے بعد ترکی کا آئین یورپی یونین کے تقاضوں پر پورا اتر سکے گا۔ ترکی کے وزیر اعظم رجپ طیپ اردگان تین ہفتوں سے آئینی ترامیم کی حمایت کے لیے ملک کا دورہ کرتے رہے ہیں۔

 حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ حکمران جماعت کی جڑیں سیاسی اسلام پر استوار ہیں اور وہ ملک کی عدلیہ پر کنٹرول حاصل کرنا چاہتی ہے۔