اُسامہ کا بیان سی آئی اے کے ڈالروں پر چلتا اور وہ سی آئی اے کا ایجنٹ ہے
کیوبا کے انقلابی رہنما ء اور سابق صدر فیڈل کاسترو نے کہا ہے کہ القاعدہ سربراہ اُسامہ بن لادن امریکی سی آئی اے کا ایجنٹ ہے۔
ہوانا میں سرکاری میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ ماضی میں سابق امریکی صدر بش جب بھی تقریر کرتے تھے تو اس سے پہلے اُسامہ بن لادن کا بیان، ویڈیو یا آڈیو پیغام آجاتا تھا اور بش کی مقبولیت میں اضافہ اور اُنہیں مظالم جاری رکھنے کا جواز ملتا تھا اور پریس ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق کیوبا کےسابق رہنما فیڈل کاسٹرو نے کہا کہ امریکی صدر بش کو جب بھی دنیا میں خوف پھیلانے اور تقریر کرنے کی ضرورت پیش آتی تھی تو بن لادن ظاہر ہوجاتا تھا اور عوام کو اپنی کاروائی سے ڈراتا تھا۔
کاسترو کا کہنا تھا کہ امریکی سی آئی اے کا تنخواہ دار ہونے کے باعث اُسامہ سابق امریکی صدر بش کا ماتحت بن چکا تھا اور صدر بش کو ہمیشہ اُس کی حمایت حاصل رہتی تھی۔
کیوبا کے سابق رہنما نے کہا کہ امریکہ کے فوجی دستاویزات نے بھی جو ابھی حال ہی میں ویکی لیکس کے ذریعے منظر عام پر آئی ہيں یہ ثابت کر دیا ہے کہ بن لادن سی آئی اے کا ایجنٹ ہے۔
ابنا ڈاٹ آئی آڑ