نیشنل الاینس، مالکی کی وزارت عظمی سے متفق
عمارحکیم کے زیرقیادت عراق نیشنل الائنس نوری المالکی کے وزیر اعظم کی عہدے کے لئے نامزدگی کے لئے آمادہ ہوگئی ہے۔
فارس نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نوری مالکی کے زیر قیادت حکومت قانون اتحاد کے رکن حیدرالجورانی نے المدی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حکومت قانون اتحاد نے آنے والی حکومت میں نوری مالکی کے وزیراعظم ہونے کے سلسلے ميں نیشنل الائنس کی حمایت حاصل کرلی ہے۔
انھوں نے کہا کہ حکومت قانون اتحاد نوری مالکی کو وزیر اعظم منتخب کرنے کی پابند ہے۔
ابنا ڈاٹ آئی آڑ