مذاکرات کے نتایج کی بابت خالد مشعل کا انتباہ
حماس کے رہنما خالد مشعل نے کہا ہے کہ فلسطین اسرائیل مجوزہ براہ راست مذاکرات وقت کا ضیاع ہیں۔ بات چیت کامیاب ہو یا ناکام فلسطینیوں کیلئے نتائج خطر ناک ہوں گے۔
دمشق میں فلسطینی رہنماؤں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے خالد مشعل کا کہنا تھا کہ مذاکرات ناکام ہوئے تویہ اسرائیل کے لیے اپنا امیج بہتر بنانے میں مددگار بن جائیں گےاوراگر یہ کامیاب ہو بھی گئے تو فلسطینیوں کیلئے سودمند نہیں ہوں گے کیونکہ اسرائیل اور امریکا ایسا ہونے نہیں دیں گے۔
اس طرح ناصرف لاکھوں فلسطینی پناہ گزینوں کی اپنی سرزمین پرواپسی کے حق کو نقصان پہنچے گا بلکہ اردن بھی گھاٹے میں رہے گا جسے امریکہ اور اسرائیل فلسطینی پناہ گزینوں کا گھر بنانا چاہتے ہیں۔ خالد مشعل کا کہنا تھا کہ ایک متبادل فلسطینی قومی حکمت عملی اختیار کی جانی چاہیے جس کا مرکزی نکتہ مزاحمت ہوجس کے ذریعے تنظیم آزادی فلسطین کی تشکیل نو کرکے لوگوں کو منظم کیاجائے تاکہ حقوق کی جدوجہد کامیاب ہو۔
واضح رہے کہ فلسطین کی خود مختار انتظامیہ نے ملت کی سخت مخالفت کے باوجود صہونی حکومت کے ساتھ بلا واسطہ بات چیت پر آمادگی ظاہر کردی ہے ۔
اردو ریڈیو تہران