• صارفین کی تعداد :
  • 960
  • 8/24/2010
  • تاريخ :

25 سالہ یہودی طالبہ نے اسلام قبول کرلیا

تسبیح

مہر نیوز ایجنسی کے مطابق نو مسلم سابق یہودی طالبہ نے اپنا نام فاطمہ حیدری بتاتے ہوئے یہ دلچسپ انکشاف کیا وہ غاصب صیہونی حکومت کے دارالحکومت تل ابیب کی رہنے والی ہے اور اس کا پرانا عبرانی نام کملیک فیلمک ہے ۔

فاطمہ حیدری نے اپنے اسلام کی طرف مائل ہونے اور دین اسلام قبول کرنے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ 15 سال کی عمر تک اپنے ایرانی الاصل والد کے ہمراہ تل ابیب میں رہتی تھی تا ہم ہم لوگ دس برس قبل ایران آگئے ۔

فاطمہ حیدری کے مطابق ایران آنے کے بعد مجھے الزہرا ویمن یونیورسٹی کے الھیات کے شعبے میں داخلہ مل گيا۔جس کی بنا پر اسلام اور اسلامی تعلیمات سے میرا لگاؤ بڑھا فاطمہ حیدری کے مطابق اہلبیت علیہم السلام کی سیرت کے مطالعے نے میرے اندر اسلام قبول کرنے کا جذبہ ابھارا اور میں گہرے مطالعے اور تحقیق کے بعد بالآخر مسلمان ہوگئی ۔ فاطمہ حیدری نے بتایا کہ 15 سال کی عمر تک اسرائیل کے مرکز تل ابیب میں رہتی تھی اور اس دوران میں نے بارہا فلسطینیوں کو صیہونیوں کے ظلم و ستم سے نجات دلائی ۔ اس نو مسلم طالبہ کے مطابق اسلام ایک لامتناہی کلمہ اور انسان کی معراج ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ مجھے آپ کے اس دین کو قبول کرنے کی دعوت ملی ہے ۔

اردو ریڈیو تہران