موزه طبيعت و حيات وحش ايران
“ موزه طبيعت و حيات وحش ايران “ کا قیام تہران کی شہری انتظامیہ کی طرف سے 1372 شمسی میں عمل میں آیا ۔ اس کے قیام کا مقصد لوگوں کے اندر اپنی ثقافت سے آگاہی لانے اور انہیں قدرتی مناظر اور سرسبز محیط سے لگاؤ پیدا کرنا تھا ۔ اس میوزیم کو سن 1376 شمسی میں (ICOM) اور (IUCN CEC) کی رکنیت ملی اور پھر اسی سال انٹرنیٹ سے پیوستہ ہو گیا ۔ اس میوزیم کا کل رقبہ 12000 مربع میٹر ہے اور یہ دو منزلوں پر مشتمل عمارت میں ہے ۔ اس کے بہت سے حصے ہیں جن میں چند ایک درج ذیل ہیں ۔
٭ پرندوں اور ممالیہ جانوروں کا حصہ جو 6 ہالوں پر مشتمل ہے ۔ اس میں مختلف اقسام کے پرندے اور جانور رکھے گۓ ہیں جو بچوں اور بڑوں کی بے حد دلچسپی کا باعث ہیں ۔ یہ جانور اور پرندے بہت ہی نایاب قسم کے ہیں جنہیں دنیا کے مختلف حصوں سے یہاں جمع کیا گیا ہے ۔
٭ ایک بہت بڑی لائبریری بھی اس میوزیم کا حصہ ہے جس میں ماحولیات کے متعلق تقریبا 15000 کتابیں رکھی گئی ہیں تاکہ بیالوجی اور محیط میں دلچسپی رکھنے والے افراد بڑی آسانی سے یہاں پر آ کرکے اپنے علم کی تشنگی کو مٹا سکیں ۔
اس لائبریری کا شمار پودوں اور جانوروں کے متعلق پائی جانے والی کتابوں کی حامل معتبر ترین لائبریریوں میں ہوتا ہے ۔ یہ لائبریری خیابان نیاوران کے ابتداء میں واقع ہے ۔
٭ یہاں پر ایک تھیٹر بھی ہے جہاں جانوروں ، پرندوں اور دوسرے حیاتیاتی جانوروں کے متعلق آگاہی کے لیے فیلم دکھاۓ جانے اور کانفرنسوں کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔ اس تھیٹر میں تقریبا 60 افراد کے بیھٹنے کی جگہ ہے ۔
٭ ایک سینما جہاں فیلم دکھائی جاتی ہے ۔
٭ ویٹرنری کلینک جہاں پر جانوروں کا معاینہ اور علاج کیا جاتا ہے ۔
تحریر : سیّد اسد الله ارسلان