ایران کا تشخص اسلام سے وابستہ ہے
تہران کے عارضی امام جمعہ نے حجاب اور عفاف کے مسئلہ پرتاکید کرتے ہوئے کہ اہے کہ ایران کا تشخص اسلام سے وابستہ ہے اسلام نے ایران کو استقامت ، پائمردی ، شجاعت، ایثار اور شہادت کا درس دیا ہے ۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران کے عارضی امام جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے حجاب اور عفاف کے مسئلہ پر پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا تشخص اسلام سے وابستہ ہے ۔ انھوں نے ان افراد پر شدید تنقید کی جو اسلامی ثقافت پر ایرانی ثقافت کو مقدم کرنے کی باتیں کر رہے ہیں انھوں نے کہا کہ ایران کا وقار اور تشخص اسلام سے وابستہ ہے اور اسلام ہی نے ایران کو استقامت ، پائمردی ، شجاعت، ایثار اور شہادت کا درس دیا ہے انھوں نے بعض حکام پر زور دیا کہ وہ غیر سنجیدہ باتیں کرنے سے پرہیز کریں۔ سید خاتمی نے کہا کہ اسلام نے ایران کو باعزت حیات عطا کی ہے انھوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی کے اوائل میں ایک سیاستمدار نے کہا تھا کہ ہمارے اور امام خمینی (رہ) کے درمیان یہ فرق ہے کہ امام خمینی (رہ) ایران کو اسلام کے لئے چاہتے ہیں اور ہم اسلام کو ایران کے لئے، انھوں نے کہا کہ جو لوگ اس قسم کی فضول اور بے معنی باتیں کر رہے ہیں وہ ایران کے ساتھ خیانت کر رہے ہیں انھوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ حجاب اور ثقافتی امور پر خاص توجہ مبذول کرے۔