ایران کے لوگوں کے کھانے
ایران کی آب و ہوا بھیڑ بکریوں کے لیۓ بہت ہی موزوں ہے ۔ بکری کو غریب آدمی کی گاۓ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے مگر یہ جانور تازہ دودھ کے لیۓ کچھ موزوں نہیں ہے ۔ یہی ایک وجہ ہے کہ زیادہ تر ایرانی خشک پنیر اور تازہ دھی کھانا بہت پسند کرتے ہیں ۔ زیادہ تر خاندان گھر پر ہی دھی بنانا پسند کرتے ہیں ۔ ایرانیوں کو چاول بھی بےحد پسند ہیں اور چاول کی ڈشیں تیار کرتے ہوۓ وہ بہت فخر محسوس کرتے ہیں ۔ دو طرح کی چاول والی ڈشیں مشہور ہیں ۔ ایک کو " چلو " کہا جاتا ہے تو دوسری ڈش کو " پلو " ۔
" پلو " میں سبزیاں یا گوشت پکا کر چاولوں کے ساتھ ملا دیا جاتا ہے جبکہ " چلو " بنانے میں کافی وقت درکار ہوتا ہے اور اسے بنانے میں ایک الگ مہارت کی ضروت ہوتی ہے ۔ بچھڑے کا گوشٹ ایرانیوں کو بہت پسند ہے مگر بکرے اور مرغی کے گوشت کو بھی بہت پسند کیا جاتا ہے ۔ ایران کے دو اطراف میں سمندر ہونے کی وجہ سے ماہی گیری کام بھی کافی ترقی یافتہ ہے اور اس وجہ سے سمندر سے آنے والی مچھلی ملک کے بیشتر حصوں میں باآسانی دستیاب ہوتی ہے ۔ مگر مچھلی کھانے کے شوقین کم ہی ملتے ہیں ۔ کھانے کے ساتھ ایرانیوں کو سالاد بےحد پسند ہے ۔
ملک میں خشک میوہ جات بھی وافر مقدار میں موجود ہیں یہی وجہ ہےکہ اپ کو ایران کی سیاحت کے دوران خشک میوہ جات کی دکانیں تقریبا ہر بازار میں نظر آئیں گی ۔ ایران میں مختلف اقسام کی مٹھائیاں تیار کی جاتی ہیں اور ان مٹھائیوں میں ذائقہ لانے کے لیۓ گلاب اور سنگترے کا پانی بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔ بسکٹ بنانے کے طریقے بھی ملک کے مختلف حصوں میں مختف طرح کے ہیں ۔
تحریر: سیّد اسد الله ارسلان
متعلقہ تحریریں:
ایران میں تھیٹر اور سینما
قدیم ایران میں شادی کے رسم و رواج