• صارفین کی تعداد :
  • 5187
  • 7/14/2010
  • تاريخ :

لوک ورثہ میوزیم اسلام آباد

لوک ورثہ میوزیم

" لوک ورثہ میوزیم " اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دارلحکومت  اسلام آباد میں شکرپڑیاں کے مقام پر واقع ہے ۔ یہ میوزیم ایک طرح سے پاکستان کے ورثے کی نمائندگی کرتا ہے اور پاکستان  کے مختلف حصوں سے  ثقافتی لحاظ سے اہم چیزیں یہاں لا کر رکھی گئی ہیں ۔ لوک ورثہ کو Heritage Museum بھی کہتے ہیں۔  

لوک ورثہ میوزیم

اس میوزیم کو دیکھنے کے بعد ہم  آسانی کے ساتھ پاکستان کے تاریخی ورثے اور اس علاقے کے بسنے والوں کے رہن سہن اور آداب کا اندازہ لگا سکتے ہیں ۔

لوک ورثہ میوزیم

 میوزیم کے اندر کچھ دکانیں بھی ہیں جہاں پر مختلف طرح کی تاریخی چیزیں رکھی گئی ہیں مگر اصل میوزیم ایک بڑی عمارت کے اندر ہے ۔ اس عمارت کے اندر جانے کے لیۓ ٹکٹ لینا پڑتا ہے ۔ اس میوزیم میں سمعی اور بصری لائآبریری بھی ہے جہاں پر تاریخی اعتبار سے اہم کتابیں رکھی گئی ہیں  اور پاکستان کے معروف گلوکاروں کی آوازیں ریکارڈ کرکے یہاں پر رکھی گئی ہیں ۔ پاکستان کے رہنے والے  لوگ زندہ دل اور زندہ قوم ہیں جنہوں نے صدیاں گزر جانے کے باوجود بھی اپنی تاریخی ثقافت کو زندہ رکھا ہوا ہے اور یہاں کے رہنے والے لوگ اپنی علاقائی ثفافت اور رسم و رواج پر آج بھی اتنا ہی  فخر کرتے ہیں جتنا کہ صد ھا سال قبل  ۔  یہ میوزیم ایک طرح سے پاکستان کی مجوعی ثقافت کا آئینہ دار ہے ۔ اس میوزیم کا باقاعدہ افتتاح تو 2004 ء میں کیا گیا مگر اس میوزیم کے لیۓ نوادرات جمع کرنے کا کام 1974 ء  سے جاری ہے ۔ اندرون ملک اور بیرون ملک سے آۓ ہوۓ لوگ اس میوزیم میں بےحد دلچسپی رکھتے ہیں اور  پاکستان کے لوگوں کے رہن سہن کے متعلق اپنی جانکاری میں اضافہ کرتے ہیں ۔

تحریر : سید اسداللہ ارسلان