آذربائیجان میوزیم ( تبریز میوزیم )
اس میوزیم کا sq 3000 کا حصّہ اس وقت زیر تعمیر ہے ۔ میوزیم کے اندر رکھی ہوئی مختلف اشیاء کی تعداد تقریبا 4600 ہے ۔ اس کے علاوہ 100 ہاتھ سے لکھی ہوئی کتابیں اور 2500 کے قریب پرنٹ کتابیں بھی اس کی لائبریری میں پڑی ہوئی ہیں ۔ یہاں پر موجود کتابیں ایران کی تاریخ و تمدن میں دلچسپی رکھنے والے سیاحوں کے لیۓ باعث کشش ہیں ۔ میوزیم کے تینوں ھال ،تہہ خانہ، فسٹ فلور اور سیکنڈ فلور نمائشوں کے لیۓ استعمال ہوتے ہیں جہاں پر آرٹ ، آثآر قدیم کے نمونے اور قدیم دور کے انسان کی بہت سی چیزیں موجود ہیں ۔ پہلا اور دوسرا فلور جو کہ میوزیم کے نمایاں حصے ہیں ، مٹی کے برتنوں سے بھرے پڑے ہیں ۔ یہ برتن پانچویں میلینیم بی سی کے ہیں ۔
اس کے علاوہ بھی سیاحوں کی تفریح اور معلومات کے بہت کچھ ہے ۔ مزید معلومات کے لیۓ براۓ مہربانی اس میوزیم کی ویب سائٹ سے رجوع کریں ۔
Opening hours: Everyday from 7:30 to 14:30
Address: Tabriz, Imam Ave., next to Blue Mosque
Telephone: (0098-411) 66343 & 65298
تحریر: سید اسد ارسلان