• صارفین کی تعداد :
  • 1213
  • 5/26/2010
  • تاريخ :

ایران میں عمدہ کار کردگی کے بعد پاکستانی فٹ بال ٹیم وطن پہنچ گئی

اے ایف سی
اے ایف سی انڈر 14 فیسٹول آف فٹ بال میں حصہ لینے والی پاکستانی ٹیم منگل کی صبح تین بجے لاہور پہنچی۔

اس موقع پر علامہ اقبال ایئرپورٹ پر پی ایف ایف اور فٹ بال کے شائقین نے ٹیم کا شاندار استقبال کیا۔ ایشیئن فٹبال کنفیڈریشن کے زیر اہتمام ایونٹ کے 33میچز 19تا 23مئی کھیلے گئے۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سربراہ فیصل صالح حیات نے ایران میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی پاکستان انڈر14 ٹیم کو مبارک باد دی۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ نوجوان پاکستانی فٹبالرز انتہائی ٹیلنٹڈ ہیں اور وہ دنیا کی کسی بھی ٹیم کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔ حسن بلوچ کی کوچنگ میں ٹیم نے ملک کا نام فخر سے بلند کیا ہے۔ ایشیئن فٹبال کنفیڈریشن کے زیر اہتمام اے ایف سی انڈر 14فیسٹیول آف فٹبال میں پاکستان نے تاریخ ساز کھیل پیش کر کے ٹاپ ٹیم ایران کے 21پوائنٹس کے مقابلے18 پوائنٹس حاصل کئے اور ان کی کاردگی افغانستان 15 پوائنٹس ، نیپال 14 پوائنٹس، بھارت 13پوائنٹس، بنگلہ دیش 8  پوائنٹس، سری لنکا 5 پوائنٹس اور مالدیپ 4 پوائنٹس سے بہتر رہی۔ صالح حیات نے پاکستان کی کارکردگی کو زبردست ٹیم ورک قرار دیا اور کپتان منیر احمد کی قائدانہ صلاحیت کو بھی پسند کیا جس کی کپتانی میں پاکستان نے قابل دید کمبینیشن اور گیم پلان سے پانچ میچز جیتے، تین برابر کئے اور ایک مقابلے میں انہیں شکست ہوئی۔

ابنا ڈاٹ آئی آڑ