• صارفین کی تعداد :
  • 6197
  • 5/10/2010
  • تاريخ :

ایران یونیورسٹی آف میڈیکل سائینسز

ایران یونیورسٹی آف میڈیکل سائینسز

یہ  میڈیکل یونیورسٹی ایران کے دارلحکومت " تہران " میں واقع ہے ۔ اس کی بنیاد سن 1974 ء میں ایک بین الاقوامی میڈیکل سنٹر کے طور پر رکھی گئی ۔ اپنے قیام کے ابتدائی دنوں سے اس ادارے نے ایک غیرمنافع بخش ادارے کے طور پر کام کرنا شروع کیا جہاں پر عوام الناس کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جانے لگیں ۔ اس کے ساتھ ہی ادارے میں  طب کے شعبے میں تدریسی اور تحقیقاتی کام کا بھی آغاز ہو گیا ۔

1974 ء میں ہی اس ادارے میں ایک لائبریری کا قیام عمل میں  لایا گیا جہاں پر نہیایت ہی قلیل عرصے  میں  ہزاروں کی تعداد میں کتابیں مہیا کی گئیں ۔  یہ لائبریری ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی طرف سے East Mediterranean Medical Information Center  کے نام سے جانی گئی ۔ اس لائبریری کو سیٹلائٹ کے ذریعے دنیا کے مختلف جدید ترین میڈیکل سینٹرز سے منسلک  کیا گیا ہے تاکہ یہاں کے طالب علم اور اساتذہ دنیا میں ہونے والی جدید ترین تحقیق سے باخبر رہیں ۔

 اس ادارے میں میڈیکل اسکول کا قیام 1977 ء میں  عمل میں آیا ۔ 1979 ء  میں  ایران میں اسلامی انقلاب کی عظیم الشان کامیابی کے بعد اس ادرارے کے نام میں تبدیلی کی گئی اور اس کا نیا نام " ایران میڈیکل سینٹر " رکھ دیا گیا ۔

1989 ء میں اس ادارے  کو سرکاری طور پر " منسٹری آف ہیلتھ و میڈیکل ایجوکیشن " کے کنٹرول میں دے دیا گیا ۔  اس ادارے نے وقت کے ساتھ بےحد ترقی کی اور طب کے شعبے میں بے پناہ خدمات سر انجام دی ہیں ۔ آج اس ادارے کے تحت کنٹرول 6  سکول ، 2 سینٹرز ، دو چھوٹے ادارے ، 9  تدریسی ہسپتال اور 16 غیر تدریسی ہسپتال کام کر رہے ہیں ۔

ایران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کی ویب سائٹ : https://www.iums.ac.ir

 

تحریر : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان