• صارفین کی تعداد :
  • 902
  • 5/3/2010
  • تاريخ :

 سید حسن نصراللہ سے قطرکے وزیر اعظم کی ملاقات

سید حسن نصراللہ

 

حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قطرکے وزیر اعظم نے لبنان کے دورے میں سید حسن نصراللہ سے ملاقات کی ہے۔

یہ ملاقات آج بیروت میں انجام پائي۔ حزب اللہ کے بیان کے مطابق سیدحسن نصراللہ اور قطر کے وزیر اعظم نے علاقے کی صورتحال، حزب اللہ کو میزائيل دینے کے صیہونی الزامات اور مسئلہ فلسطین کے تعلق سے عرب ملکوں کی ذمہ داریوں پرتبادلہ خیال کیا۔ شیخ حمد نے بدھ کو لبنان کا سرکاری دورہ کیا تھا۔ اس سفر میں قطر نے لبنان کے ساتھ تیرہ معاھدوں پر دستخط کئے۔

ریڈیو تہران