• صارفین کی تعداد :
  • 1590
  • 5/3/2010
  • تاريخ :

بر صغیر میں خبر نویسی کا آغاز

صحافت

بر صغیر میں خبر نویسی کا آغاز:

قدیم ہندوستان میں خبر رسانی و خبر نویسی کا ایک خاص طریقہ تها- ہر گاؤں سے خبریں اکٹهی کر کے بادشاه وقت تک پہنچانے کا انتظام تها- مورخین کے بقول اشوک کے عہد سے قبل ہر گاؤں میں سرکاری نامہ نگار مقرر کیا گیا تها- ان کی کارکردگی کی دیکه بال کرنے کے لئے ہر دس گاؤں پر ایک، ہر بیس گاؤں پر ہر سو گاؤں پر اور ہر ہزار گاؤں ایک صدر راجہ مقرر تها- گاؤں کا نامہ نگار چوہدری کہلاتا تها- جو اپنے گاؤں کا نیک و بد کا پتہ دس گاؤں کے صدر تک پہنچاتا- یوں یہ خبر بغیر تاخیر بیس گاؤں کے صدر پهر گاؤں کے صدر اور آخر میں صدر راجہ تک پہنچتی- صدر راجہ اس خبر کی تصدیق کرنے کے بعد شہنشاه تک پہنچاتا-

ان دنوں چونکہ مطبع خانے نہیں تهے اور نہ ہی کاغذ ایجاد ہوا تها- اس لئے اہم اعلانات و خبروں کو بڑے بڑے ستونوں اور چٹانوں پر لکهے جاتے تهے- پهر ان کی جگہ تانبے کی چاروں نے لے لی-

اشوک کں دور میں خبر نویسی اور خبر رسانی کو ترقی ملی- اس عںد میں خبر نگاروں سے خفیہ کام لینے اور باغیانہ حرکات کی اطلاع کرنے کں لئے جاسوسی کا کام بهی لیا جانے لگا- ہر گاؤں کا چودہری صدر دفتر کو اپنے علاقہ کی ہفتہ وار رپورٹ بهیجنے کا پابند تها- ان کے علاوه ہر گاؤں میں خفیہ طور پر خفیہ نویس بهی تعینات تهے جس کہ ذمہ گاؤں کے چودہری کے علاوه دیگر نوعیت کی خفیہ حرکات کی اطلاع صدر کو بلاتاخیر بهجوانا تها-

محمد تغلق نے اس نظام کو ترقی دیتے ہوئے اس شعبہ کا نام محکمہ ڈاک رکه دیا- یہ محکمہ صرف خبر رسانی کاکام کرتا تها- خبر کے تاخیر سے پہنچنے کی معقول وجہ نا بتانے پر ہر کاره کو سخت ترین سزائیں بهی دی جاتی تهیں- اس نظام کو مزید بہتر بنانے کے لئے شیر شاه سوری نے رابطہ سڑکوں کی تعمیر کا آغاز کیا- سرائیں بنوائیں، ہر سرائے میں ڈاک چوکی بنائی- ڈاک کی تیز رفتاری کی ترسیل کے لئے ہر اسٹیشن پر دو گهوڑے رکهے گئے-

شیر شاه سوری موصول ہونں والی خبروں کی اہمیت کں اعتبار سں مناسب حکم جاری کرتں- جہاں ضروری سمجهتا خود اس علاقہ میں پہنچ کر واقعہ کی چهان بین بهی کرتا- اگر خبر نویس یا وقائع نگار سے ارادتا یا سہوا غلطی سر زد ہو جاتی تو پهانسی سے کم سزا مقرر نہ تهی-

مغلوں کے دور حکومت میں اس اداره کی ترقی کی طرف خصوصی توجہ دی گئی خبر نگاروں کہ علاوه خفیہ نویس تعینات کئے گئے- سوانح نگار اہم خبروں کو تفضیل سں لکهتں- خفیہ نویس کا تعلق صرف صیغہ راز سے تها جو اپنی رپورٹ و خبریں براه راست صدر دفتر کو روانہ کرنے کا پابند تها- خفیہ نویس کی تقرری اس حد تک خفیہ ہوتی کہ مقامی انتظامیہ کو بهی معلوم نہ ہوتا کہ یہاں کا خفیہ نویس کون ہے؟

وقایع نگار، سوانح نگار، خفیہ نویس اور ہر کاروں کی خبریں سب سے پہلے داروغہ ڈاک چوکی کے پاس آتیں- داروغہ ڈاک بطور افسر اطلاعات کام کرتا ہے- یہ ان چاروں افراد کی خبروں کا مفصل مطالعہ کرتا اگر ذره برابر فرق ہو تا تو قصور وار کو سزا دیتا-

شعبہ تحریر و پیشکش تبیان