صیہونی حکومت ممنوعہ ہتھیار استعمال کر رہی ہے
ایک فلسطینی ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ صیہونی پولیس اور فوج فلسطینی مظاہرین کے خلاف بندوق کی ممنوعہ گولیاں استعمال کر رہی ہے ۔ قدس سماجی حقوق تنظیم نے ایک رپورٹ میں کہا ہےکہ صیہونی فوج اورپولیس نے قدس شریف میں فلسطینیوں کےخلاف ایسی گولیاں استعمال کی ہیں جن سے بدن پر زخم ہو جاتا ہے اور سارے بدن میں شدید سوزش ہونے لگتی ہے۔ یاد رہے بین الاقوامی قوانین کے مطابق مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے جنگي اور خطرناک ہتھیاروں کے استعمال پر پابندی ہے ۔ یاد رہے صیہونی درندوں نے گذشتہ ماہ مسجد الاقصی میں نمازیوں کو آتشیں گولوں سے نشانہ بنایا تھا۔ قدس کے سلوان محلے میں صیہونیوں کے حملوں میں تیس افراد زحمی ہوئے تھے جن میں تین امدادی کارکن اور ایک صحافی بھی شامل ہے ۔
اردو ریڈیو تہران