• صارفین کی تعداد :
  • 1243
  • 4/21/2010
  • تاريخ :

وہابی مفتی اور نیا موقف؛  آیت اللہ العظمی سیستانی کے بارے میں وہابی مفتی کا مختلف موقف

وہابی مفتی اور نیا موقف
سعودی دارالحکومت ریاض کا امام جمعہ شیخ محمد العریفی قبل ازیں کئی بار آیت اللہ العظمی سیستانی کی توہین کا مرتکب ہوا تھا۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ العظمی سیستانی کی توہین کرنے والے وہابی مفتی «شیخ محمد العریفی» نے اس بار بالکل مختلف موقف اپنا کر کہا ہے کہ: "آیت اللہ سیستانی، اللہ کے ارشادات و فرامین کے عین مطابق قدم اٹھاتے ہیں اور اسی وجہ سے میں انہیں بہت سے سنی علماء پر ترجیح دیتا ہوں"۔

العریفی نے ایک آڈیو کلپ میں کہا ہے کہ: "منکسرالمزاجی، زہد اور ترک دنیا، اللہ، رسول اللہ (ص) اور اہل بیت رسول (ص) کی محبت حقیقتاً شیعہ علماء میں بطور اتم پائی جاتی ہے"۔

شیخ محمد العریفی نے کہا ہے کہ شیعہ علماء، سنی علماء کی نسبت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ہدایت اور آپ (ص) کے ارشادات و فرامین سے قریب تر ہیں۔

شیخ العریفی نے اپنے موقف میں یو ٹرن لےکر شیعیان عالم کے مرجع تقلید کے بارے میں کہا ہے کہ: "آیت اللہ سیستانی اللہ کے ارشادات و فرامین کے عین مطابق قدم اٹھاتے ہیں اور اسی وجہ سے میں انہیں بہت سے سنی علماء پر ترجیح دیتا ہوں"۔

قابل ذکر ہے کہ العریفی نے حالیہ مہینوں میں عراقی مرجعیت اور حضرت آیت اللہ العظمی سیستانی کے بارے میں توہین آمیز موقف اپنایا اور انہیں فاجر اور زندیق جیسے الزامات کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں العریفی کو عالم اسلام کے شیعہ اور سنی علمی حلقوں میں شدید تنقید کا نشانہ بننا پڑا۔

یاد رہے کہ جب آیت اللہ العظمی سیستانی سے پوچھا گیا کہ "شیخ العریفی نے آپ پر یہ الزامات لگائے ہیں؛ آپ کا جواب کیا ہے تو انھوں نے کہا تھا کہ "اگر العریفی کے الزامات درست ہیں تو میں اللہ کی بارگاہ میں استغفار اور توبہ کرتا ہوں اور اگر اس کا موقف درست نہیں ہے کہ اس کے لئے اللہ سے مغفرت طلب کرتا ہوں"۔

بہرحال اس سلفی عالم دین کی بنیادی سوچ میں تبدیلی اور عالم تشیع کے عالی قدر مرجع کے حوالے سے ان کا اعتراف حقیقت فی نفسہ مثبت اقدام ہے اور اسلامی وحدت کے لئے ایک اہم قدم سمجھا جاسکتا ہے تا ہم امید ہے کہ شیخ العریفی کا یہ موقف حقیقی اور پائیدار ہو۔

ریاض کے امام جمعہ کی آیت اللہ سیستانی سے معذرت     

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے امام جمعہ نے آیت اللہ سیستانی کے بارے میں دیئے گئے توھین آمیز بیان پر معذرت کرلی ہے . ریاض کے امام جمعہ  محمد العریفی جنہوں نے کچھ عرصہ پہلے عراق کے بزرگ عالم دین اور مرجع آیت اللہ سیستانی کے خلاف توھین آمیز زبان استعمال کی تھی ، جس پر انہوں نے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آیت اللہ سیستانی اہلسنت کے جید علما سے بہتر اور تقوی میں ان سے آگے ہیں .محمد العریفی نے آیت اللہ سیستانی کی سادہ زندگی اور زہد و تقوی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جب سے میں نے ان کے سادہ سے گھر کی تصویر اور ان کے رہن سہن کے بارے میں سنا ہے اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ وہ اہلسنت کے ان علما سے بہت بہتر ہیں جو عالی شان محلوں اور گھروں میں رہتے ہیں . لہذا ہم اہلسنت کو چاہیے کہ ان کے بارے میں انصاف سے پیش آئیں . ریاض کے امام جمعہ العریفی جو سعودی عرب کے صف اول کے وہابی علما میں شمار ہوتے ہیں یہ بات زور دیکر کہی ہے کہ آیت اللہ سیستانی کی تواضع و انکساری ، زہد وتقوی ، دنیا سے دوری اور خداوند عالم کے ذکر اور محمد و آل محمد سے محبت جو تمام شیعہ علما کا خاصہ ہے ، ان کے اندر بطور اتم موجود ہیں.