• صارفین کی تعداد :
  • 4848
  • 4/18/2010
  • تاريخ :

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کا دن

مسلح افواج کا دن

 29 فروردین 1358 ہجری شمسی کو ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے تین ماہ بعد مسلح افواج نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے ساتھ با ضابطہ بیعت اور اسلامی انقلاب کے ساتھ اپنی وفاداری پر تاکید کے لئے ایران کے مختلف علاقوں میں عظیم الشان پریڈ کی ۔ اس پریڈ کے دوران جس کا ایران کے مسلمان عوام نے شاندار خیر مقدم کیا  عوام اور فوج نے اسلام، انقلاب اور اسلامی وطن کے تحفظ کی راہ میں اپنے اتحاد اور یگانگت کا بےمثال مظاہرہ کیا ۔ اسی لئے اسلامی جمہوریۂ ایران میں اس دن کو یوم افواج قرار دیا گیا اور ہر سال اسی مناسبت سے خصوصی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں ۔ 

اردو آئی آر آئی بی تہران