• صارفین کی تعداد :
  • 884
  • 4/17/2010
  • تاريخ :

امام موسی صدر کی رہائی کے بارے میں ایک عجیب خبر

امام موسی صدر
لبنان کی امل تحریک کے ایک رکن نے کہا: صدر قذافی کا بیٹا عنقریب اپنی ساکھ بنانے کی غرض سے امام موسی صدر اور ان کے ساتھیوں کی رہائی کے لئے اقدامات کرے گا۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آج ایران کے نیوز چینل نے الجوار ویب سائٹ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ امل تحریک کے راہنما اور سابق لبنانی رکن پارلیمان ڈاکٹر حسن یعقوب نے مندرجہ بالا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ قذافی کا بیٹا "سیف الاسلام" بہت جلد اپنی ساکھ بنانی کی لئی امام موسی صدر اور ان کی ساتھیون کی رہائی کی لئی کوششون کا آغاز کری گا.

انھوں نے کہا کہ ایک اطالوی وفد الشیخ ڈاکٹر محمد یعقوب کے ترقیاتی ادارے کی دعوت پر بہت جلد لبنان کا دورہ کرے گا۔

انهوں نے کہا کہ اطالوی وفد امام موسی صدر، شیخ محمد یعقوب، صحافی عباس بدرالدین کے لاپتہ ہونے کے اسباب کے سلسلے میں تحقیق کرنا ہے۔

یادرہے کہ امام موسی صدر شیعیان لبنان کے قائد اور تحریک امل کے بانی ہیں جو 1978 کے وسط مین قذافی کی سرکاری دعوت پر لیبیا کے دورے پر گئے تهے جہاں سے آتے ہوئے وہ اپنے ساتهیوں سمیت لاپتہ ہوگئے اور آج تک ان کے بارے میں تسلسل کے ساتھ متضاد خبریں شائع ہوتے رہی ہیں؛ دنیائے تشیع انتظار کررہی ہے اور کوئی نہیں جانتا کہ وہ شب و روز کہاں بسر کر رہے ہیں اور کس حال میں ہیں۔