• صارفین کی تعداد :
  • 2203
  • 4/17/2010
  • تاريخ :

ایک بار پھر اسلام کی بے حرمتی؛  ایک امریکی کمپنی نے "کلمۂ توحید و رسالت" سے منقش جوتے تیار کرلئے

لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ (ص) سے منقش جوتا

لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ (ص) سے منقش جوتوں کی تیاری مسلمانان عالم کے غم و غصے کے باعث بن گئے ہیں۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق Keds کے نام کے جوتے گویا سبز رنگ کے سعودی پرچم سے نمونہ لے کر تیار کئے گئے ہیں جن پر "لا الہ الا اللہ" اور "محمد رسول اللہ" کے مقدس کلمات درج ہیں۔

ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کردینے والی یہ واضح توہین دنیا میں کثیر مسلم آبادیوں کے غم و غصے کا باعث بن گئی ہے۔

تاہم عین ممکن ہے کہ امریکی کمپنی یہ دعوی کرکے جان چھڑانے کی کوشش کرے کہ یہ جوتے اس نے سعودی عرب کے لئے تیار کئے ہیں! لیکن 1997 کو سعودی عرب میں کنفیڈریشنز  فٹ بال کپ کے تجربے اور صنعتی اداروں کی طرف سے اقوام عالم کی حساسیتیوں کی طرف توجہ کی ضرورت، کے پیش نظر اس کمپنی کا کوئی بھی بہانہ قابل قبول نہیں ہے اور مسلمانان عالم پوری طرح مطمئن ہیں کہ اس امریکی کمپنی نے بھی توہین اسلام کو اپنا فریضہ سمجھنے والے دیگر مغربی اداروں کی صف میں شامل ہوکر اسلام کی توہین اور مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کی کوشش کی ہے۔

لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ (ص) سے منقش جوتا

سنہ 1997 میں سعودی عرب میں ہونے والے پہلے کنفیڈریشنز کپ فٹبال کے میچوں کے دوران مشروبات بنانے والی ایک بیرونی کمپنی نے سعودی پرچم سے نمونہ برداری کرکے ایک بار استعمال ہونے والے گلاس تیار کئے تھے جن پر یہی مقدس کلمات درج تھے اور یہ گلاس مسلمانوں کے غم و غصے کا سبب بن گئی تھے۔

انٹرنیت کی دنیا میں مصروف عمل مسلم نوجوانوں نے مذکورہ بالا جوتوں کی تیاری کے بعد لاکھوں ایمیل پیغام بھیج کر مسلمانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ Keds  کمپنی کی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔

یادرہے کہ لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نہ صرف مقدس کلمات ہیں اور ان کا اقرار مسلمانی کے لئے واجب ہے؛ بلکہ یہ دونوں قرآن مجید کی آیتیں بھی ہیں۔