• صارفین کی تعداد :
  • 1283
  • 4/14/2010
  • تاريخ :

ڈاکٹر اسرار احمد انتقال کرگئے، تدفین آج ہوگی

ڈاکٹر اسرار احمد

معروف دینی سکالر اور تنظیم اسلامی کے بانی ڈاکٹر اسرار احمد 78 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ان کی نماز جنازہ آج نماز عصر کے بعد سنٹرل پارک ماڈل ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔ ڈاکٹر اسرار احمد کافی عرصے سے دل کے عارضے اور کمر کی تکلیف میں مبتلا تھے۔ ڈاکٹر اسرار احمدکے اہل خانہ کے مطابق انہیں منگل اور بدھ کی درمیانی شب کمر میں تکلیف ہوئی جس پر انھیں اسپتال چلنے کے لیے کہا گیا تو انھوں نے منع کردیا۔ جس پر ڈاکٹر عامر عزیز نے گھر پر آکر ان کا طبی معائنہ کیا۔ لیکن وہ صبح تین اور ساڑھے تین بجے کے درمیان اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ ان کی نماز جنازہ آج نماز عصر کے بعد ماڈل ٹاؤن کے سنٹرل پارک میں ادا کی جائے گی۔ ڈاکٹر اسرار احمد مرحوم کے پسماندگان میں ان کی بیوہ، چار بیٹے اور پانچ بیٹیاں شامل ہیں۔