• صارفین کی تعداد :
  • 892
  • 4/11/2010
  • تاريخ :

روس میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 10 افراد ہلاک

روسی ہیلی کاپٹر
روس میں لینڈنگ کے دوران ہیلی کاپٹر برفانی تو دے کی زد میں آکر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ریانوسٹی خـررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس میں لینڈنگ کے دوران ہیلی کاپٹر برفانی تودے کی زد میں آکر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں10افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے ہیں۔ روسی حکام کے مطابق روس کے انتہائی مشرقی علاقے کم کاٹکا میں ایک ہیلی کاپٹرلینڈنگ کے دوران برفانی تودہ کی زد میں آکر تباہ ہوگیا ۔ ہیلی کاپٹر میں جرمنی اور بیلجئم سے تعلق رکھنے والے سیاحوں سمیت 18 افراد سوار تھے ۔حادثہ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 8 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ مقامی حکام کے مطابق ریسکیو کا کام جاری ہے ۔ ایمرجنسی منسٹری کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہلاک ہونے والے 3 روسی اور ایک جرمن سیاح کی لاش برف کھودکر نکال لی گئی ہے جبکہ باقی کی تلاش جاری ہے۔