• صارفین کی تعداد :
  • 880
  • 4/5/2010
  • تاريخ :

پشاور، لوئر دیر:  امریکی قونصلیٹ کے قریب3دھماکے، تیمرگرہ میں،36 جاں بحق

پشاور
پشاور صدر یکے بعد دیگرے 3دھماکوں سے لرز اٹھا جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کی یوم تشکر ریلی میں خو د کش حملے میں 25 افراد جاں بحق اور 105 زخمی

ابنا  کی رپورٹ کے مطابق ایک دھماکا امریکی قونصل خانے کے پاس ہوا، اطلاعات کے مطابق دھماکوں سے ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے، جنہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا،علاقے کی ہیلی کاپٹرکے ذریعے فضائی نگرانی کی جارہی ہے ، صوبہ سرحد کا دارالحکومت پشاور یکے بعد دیگرے دھماکوں سے لرز اٹھا جبکہ دھماکے کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ بھی شروع ہوگئی۔

  دھماکے پشاور کے مرکزی علاقے صدرمیں ہوئے جن میں دوسرے اور تیسرے دھماکاگاڑیوں میں ہوئے ۔ دھماکے کے بعد موبائل فون کی سروس کچھ دیر کے لیے بند کردی گئی۔پشاور کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں دو زخمی کو لائے گئے ہیں جبکہ ایک لاش پہنچائی گئی جبکہ کچھ زخمیوں کو سی ایم ایچ پشاور بھی لے جایا گیا گیا ہے۔ ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دھماکوں کی تعداد5 ہے۔دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا ہے جبکہ پشاور خیبر روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

لوئر دیر کی تحصیل تیمر گرہ میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی یوم تشکر ریلی میں خو د کش حملے میں25افراد جاں بحق اور 105 زخمی ہو گئے، زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کے مطابق پیر کی دوپہر تقریبا 12بجے کے قریب لوئر دیر کی تحصیل تیمر گرہ میں صوبے کا نام خیبر پختونخوا رکھے جانے پر اے این پی کی جانب سے یوم تشکر کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی -

تاہم جب یہ ریلی ریسٹ ہاؤس روڈ پر پہنچی تووہاں پر پہلے سے موجود خود کش حملہ آور نے خود کو زور دار دھماکہ سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 25افراد جاں بحق اور 105 زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پرڈسٹرکٹ ہسپتال تیمرگرہ پہنچا دیا گیا جبکہ شدید زخمیوں کو پشاور اور مردان کے ہستپالوں میں منتقل کیا گیا ریلی میں ہر شخص کو جامہ تلاشی کے بعد داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔